Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

میئر کراچی نے مصطفی کمال کی خواہش پوری کر دی

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی ٰکمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے آج صبح میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی ٰکمال کی خواہش کا احترام کیا اور انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں۔ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد مصطفی ٰکمال نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ۔ پی ایس پی کے سربراہ کچھ دیر میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *