Type to search

انٹرٹینمنٹ خواتین فيچرڈ

کیا محسن عباس اور نازش جہانگیر شادی کرنے جارہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر بیوی پر تشدد کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

فاطمہ ثنا سہیل نے اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ وہ ان پر جسمانی تشدد کرتے ہیں جبکہ ان کا نازش جہانگیر نامی ماڈل کے ساتھ افیئر بھی چل رہا ہے۔ محسن عباس حیدر نے اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے ان تمام الزامات کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کبھی فاطمہ پر تشدد نہیں کیا اور جو تصاویر انہوں نے شیئر کی ہیں وہ 2018 کی ہیں جو سیڑھیوں سے پھسلنے سے لگنے والی چوٹوں کی تھیں۔

محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ ثنا سہیل کی جانب سے لگائے گئے تشدد اور دھوکہ دینے کے الزامات کو ابھی ایک ہی ماہ ہوا کہ اداکار کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔

محسن عباس حیدر کے انسٹاگرام فین پیج پر محسن اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ لکھا تھا ’’بہترین جوڑی بہت جلد‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

Best couple soon

A post shared by anaya sheikh (@anayasheikh52) on

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر اور کیپشن پر نازش جہانگیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا ’’بہت جلد انشااللہ‘‘جب کہ اس تبصرے کو محسن عباس حیدر نے لائک کیا۔

اس کمنٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے نازش اور محسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ نازش جہانگیر پر کسی کا گھر توڑنے کا الزام بھی لگایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فاطمہ سہیل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ماڈل نازش جہانگیر نے بھی انسٹاگرام پر ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان پر گھر توڑنے والی عورت کا الزام لگایا گیا، تاہم اگر فاطمہ کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ اسے سامنے لاتیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *