Type to search

انسانی حقوق انصاف بین الاقوامی فيچرڈ

بنگلہ دیش میں نکاح نامے سے ”کنواری” کا لفظ نکالنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں مسلمانوں کے نکاح نامے سے کنواری کا لفظ نکالنے کا حکم دے دیا۔ اس لفظ کے خلاف مہم چلانے والوں نے اسے ذلت آمیز قرار دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ شادی سرٹیفکیٹ سے کنواری کا لفظ نکالے اور اس کی جگہ غیر شادی شدہ کا لفظ شامل کرے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ اکتوبر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں مسلمانوں کی شادی سے متعلق قوانین کے مطابق دُلہن کو سرٹیفکیٹ میں تین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ آیا وہ کنواری ہے، بیوہ یا طلاق یافتہ ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ طویل عرصے سے شادی سرٹیفکیٹ میں شامل اس لفظ پر تنقید کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ذلت آمیز ہے۔

عدالتی فیصلے میں انتظامیہ کو یہ حکم بھی دیا گیا کہ وہ یہی 3 آپشنز غیر شادی شدہ، رنڈوا یا طلاق یافتہ شادی کے سرٹیفکیٹ میں دُلہے کے لیے بھی متعارف کروائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *