Type to search

جرم خبریں فيچرڈ قومی

قبضہ مافیا نے قائداعظم، فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کو بھی نہیں بخشا

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے قائد اعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کی وقف شدہ جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا نوٹس لے لیا اور اس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایکسپریس نیوز نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے کہ گلبرگ میں واقع اربوں روپے مالیت کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کے نام سے وقف جائیداد پر قبضے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی باقاعدہ نشاندہی کروائی گئی اور پھر ایک مکمل سورس رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے پٹوار سرکل اچھرہ میں واقع ریونیو اسٹاف سے ریکارڈ اور موقع کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

لاہور ڈوپلمنٹ اتھارٹی ایل ڈی اے کے افسران کو نوٹسز جاری کر دیے گے ہیں اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کو بھی ریکارڈ سمیت آئندہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ریکارڈ ملنے کے بعد اربوں روپے مالیت کی یہ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے جلد خالی کرا لی جائے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *