LOADING

Type to search

بلاگ تجزیہ فيچرڈ فیچر مذہب

سب یزید ہیں

کچی پنسل (سو لفظوں کا کالم)

"سب یزید ہیں، سب یزید ہیں، سب”

برگد کے درخت تلے بیٹھے بابا جی

بار بار چلّا رہے تھے

"خادم الحرم بھی یزید، مفتی اعظم بھی یزید”

"چوغے والے، ڈالروں کی بارش کرنے والے، سب یزید”

"موجودہ حکمران بھی یزید، ماضی والے بھی یزید”

میری طرف دیکھ کرغصے سے چلائے "تم بھی یزید”

"تمھارے سب ساتھی بھی یزید”

میں نے جھنجلا کر پوچھا، بابا جی سب یزید ہیں، تو یہاں پر حسین کون ہیں؟

کہنے لگے

"وہ سب بچے، صرف وہ جو پتھر اٹھا کر اللہ کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان”

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *