Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

بیٹے کے ایف ایس سی کے نتائج میں ردوبدل، فیاض الحسن چوہان کا اظہار لاتعلقی

  • 787
    Shares

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے ایف ایس سی کے نمبروں میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کی راولپنڈی بورڈ حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق  صوبائی وزیرفیاض چوہان کے بیٹے کا ایف ایس سی کانتیجہ روک لیا گیا ہے، فیاض چوہان کے بیٹے فہد حسن کےفزکس پریکٹیکل کے نمبرتبدیل کیے گئے۔ فزکس پریکٹیکل کے 14 نمبرتبدیل کر کے 30 کرنے پرانکا نتیجہ روکاگیا۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین بورڈکےحکم پرکنٹرولرامتحانات نے2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ 

چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا معاملے پر کہنا تھا کہ نتائج میں ردوبدل کامعاملہ نوٹس میں آتے ہی تحقیقات کاحکم دیا، فزکس کے پریکٹیکل 17جولائی کوختم ہوئے، میں نے چارج 18جولائی کو لیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبرکی تبدیلی میں میراکوئی ہاتھ نہیں ہے، جو بھی ذمہ دار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *