Type to search

بڑی خبر سیاست فيچرڈ قومی

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی انتقال کر گئے

  • 8
    Shares

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کلفٹن کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما کلفٹن میں نجی ہسپتال پہنچ گئے۔

مرحوم پیر سید غلام شاہ جیلانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 جوہی دادو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ درگاہ لاہوت لامکان کے جانشین بھی تھے۔

پیر سید غلام شاہ جیلانی مجموعی طور پر 4 مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *