وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سما ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلوے کے قلیوں کے لئے 3000 راشن کے بیگز مجھے بھجوائے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف تو نہیں چاہتے تھے کہ میں کسی کو بتاوں کہ وہ یہ مدد کر رہے ہیں۔ لیکن جس فوج کے سربراہ کو ملک کے سٹیشنوں پر کھڑے قلیوں کی فکر ہے اس کو اور اس فوج کو سلام کرنا چاہئے۔ یاد رہے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے ملک میں ریلوے سروس مکمل طور پر بند ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر سول ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں۔ کچھ عرصہ قبل کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قوم کو کسی صورت بھی کرونا کی وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔