سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے فوری ایکشن لے لیا اور واقعے کی شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔
منور خان نامی متاثرہ فرد کا کہنا ہے کہ نوشہرہ پولیس نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، لاک ڈاؤن میں سبزی فروخت کرنے کی اجازت کے باوجود مجھے بدترین انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غریب سبزی فروش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔