مطابق بلاول بھٹو نے ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر ایکشن سے لوگ جاں بحق ہوئے ، پانچ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے مگر وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا ،انہوں نے کسی بھی موقع پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا، اب وہ قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1384446849059368960
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے بارے میں قرارداد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں فرانس کا سفیر نکالنے کی قرارداد لائی جارہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔