شہباز کابینہ نے حلف اٹھالیا بلاول-نواز کی ملاقات آج رات | پنجاب کی سی ایم شپ ابھی تک غیر واضح ہے۔

11:21 AM, 20 Apr, 2022

نیا دور

پیپلز پارٹی پہلے ہی چاہتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ ان کا ہونا چاہیے۔بلاول لندن گئے ہیں۔ ان کی خواہشات بہت بڑی ہیں۔ انہیں 10 وزارتیں بھی چاہییں اور آئینی عہدے بھی، جو شہباز شریف پورے نہیں کر سکتے ان کا فیصلہ نواز شریف ہی کرسکتے ہیں، بینش سلیم



 



حکومت کی میڈیا مینجمنٹ فیل نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کا بیانیہ بک رہا ہے۔ عمران خان لوگوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ یہ حکومت چلانے کے قبل نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزارت اس لئے نہیں لی کہ وہ الیکشن پر توجہ دینا چاہتے ہیں، شاہد میتلا



 



یہ بات اب سامنے آ چکی ہے، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ جب صدارت کی کرسی خالی ہو تو زرداری صاحب صدر بنیں۔ لیکن دوسری جانب سپیکر، صدر اور چیئرمین سینیٹ کے تمام آئینی عہدے پیپلز پارٹی کو دینے پر شہباز شریف واضح نہیں ہیں، مرتضی سولنگی

مزیدخبریں