ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو جعلی ڈگری پر برطرف

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد کو نیا ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

10:42 AM, 20 Apr, 2024

نیا دور

 پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی سپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیر اعظم کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے ایڈیشنل سیکرٹری  ظہور احمد  کو نیا ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ظہور احمد گریڈ 21 کے افسر ہیں جو سیکرٹری امور کشمیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں