خلیل الرحمٰن قمر کی ماروی سرمد کے ساتھ بداخلاقی: پیمرا نے 5 لاکھ کا جرمانہ کر دیا

01:23 PM, 20 Aug, 2020

نیا دور
پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے ایک ٹاک شو پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جس میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے ساتھی پینلسٹ ماروی سرمد کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ مارچ 2020 میں نیو ٹی وی نے عورت مارچ کے حوالے سے ایک پروگرام کیا تھا۔ پروگرام کے دوران، سکرین رائٹر اور ہدایتکار، خلیل الرحمٰن قمر نے ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے پر تنقید کرتے ہوئے ماروی سرمد کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس موقع پر پروگرام کی اینکر عائشہ احتشام نے ایک بار بھی خلیل الرحمٰن قمر کو بدتمیزی سے نہیں روکا تھا۔

پروگرام میں بداخلاقی پر نیو ٹی وی کے پروگرام کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) میں درخواست جمع کروائی گئی، جس پر طویل سماعت کے بعد شکایات کونسل لاہور نے نیو ٹی وی پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چینل کو وارننگ دی کے وہ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرے اور ایک سخت پالیسی اپنائے۔

تاہم، پیمرا نے شکایات کونسل کی 10 لاکھ جرمانے کی سفارش پر چینل کو صرف 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور ساتھ ہی شکایات کونسل کی سفارش کے مطابق انتباہ بھی دیا۔

مزیدخبریں