سینٹرم میڈیا کو دیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سچائی ہمیشہ جیتتی ہے اور ناانصافی ہمیشہ اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔
اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوجہ سرا جولی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور جو بھی انجام ہو میں یہ جدوجہد جاری رکھوں گی۔
جولی پرامید ہیں کہ نئی نسل ان کے نقشے قدم پر چلے گی اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے پر مار دیا گیا تو میرے پیچھے میرے بہت سے حامی ناانصافی کے خلاف کھڑے رہیں گے۔