نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر (چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا جاسکے، فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس(ودہولڈنگ ٹیکس) کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔