ایک عینی شاہد کے مطابق محرم الحرام کے ایک جلوس پر اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور نفرت انگیز نعرے لگائے مگر پولیس کی بروقت مداخلت نے حالات کو بگاڑنے سے بچایا۔ عینی شاہد کے مطابق اس حملے میں پانچ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے مگر پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
خیرپور میں صحافی خادم جونیجو نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ اہل سنت اور اہل تشیع افراد کے درمیان سات محرم الحرام کو جھگڑا ہوا تھا جس میں دونوں طرف سے کچھ لوگ زخمی ہوئے تاہم اب حالات پر امن ہیں۔
نیا دور میڈیا نے اس حوالے سے خیرپور پولیس کی موقف لینے کی کوشش کی مگر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔