سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والی فردوس عاشق کو پرواز سے اتار دیا گیا، پاسپورٹ ضبط

07:55 AM, 20 Aug, 2022

نیا دور
امیگریشن حکام نے سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کو سرکاری (بلیو) پاسپورٹ استعمال کر کے بیرون ملک جانے سے روک دیا اور ان کا بلیو پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔

سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جارہی تھیں۔

انہیں نیلے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش پر امیگریشن حکام نے روکا اور آف لوڈ کر دیا۔ فردوس اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں جہاں سے انہوں نے کینیڈا جانا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس (سرکاری) بلیو پاسپورٹ تھا جبکہ وہ اس کا اختیار نہیں رکھتیں۔ ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان پاسپورٹ قبضے میں لیے جانے اور آف لوڈ کیے جانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
مزیدخبریں