اساتذہ نے سندھ اسمبلی جانے والے گیٹ پر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں پولیس کی لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا۔
اساتذہ کا احتجاج بڑھا تو پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔
مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سندھ یونیورسٹی کے 5000، این ٹی ایس کے 2000اور اقراء یونیورسٹی کے1000سے زائد ٹیسٹ پاس اساتذہ مستقلی سے رہ گئے تھے جنہوں نے اپنی مستقلی کے حق میں احتجاج و دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔احتجاج کے دوران اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے رویہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔