زکریا خان کا تعلق جے یو آئی(ف) سے تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جنرل کونسلر کی سیٹ پر جیتنے والے زکریا خان اپنے ہی بھائی کی فائرنگ کی زد میں جاں بحق ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش تحویل میں لے کر تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مقتول اپنی ہی فائرنگ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر بلدیاتی انتخابات کے دوران میدان جنگ بنا رہا، گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خودکش دھماکا، راکٹ حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بھی مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، بیلٹ باکسز کو بھی آگ لگادی، وہاں زخہ خیل اور لنڈی کوتل کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی مشتعل افراد نے حملے کیے۔ نوشہرہ اور بونیر میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ بونیر اور نوشہرہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں 2 ہزار 32 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔