نوابشاہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی نیا طریقہ اور فارمولہ بنانے کیلئے ہم سے کہا جا رہا ہے۔ تاہم اب نیا فارمولہ یہ ہے کہ اس کی چھٹی کرا کے ہی ہم سے بات کی جائے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ اس ملک نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی۔ یہ لوگ حکومت نہیں بلکہ نیب کو چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو گیا۔ ڈالر ملک میں ڈالر کی قدر 180 روپے تک جا چکی ہے حالانکہ روپے کی قدر کو کم کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ایسا کرنے والے جاہل ہیں۔ باہر سے جتنے بھی لوگ آتے ہیں، سب ہی جاہل ہوتے ہیں۔ ان کو سمجھ نہیں تھی اور ہمارے ملک کا قرضہ دوگنا ہو گیا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں، ان کیلئے مسئلے ہیں۔