سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا

عدالت نے قرار دیا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔

11:41 AM, 20 Dec, 2023

نیا دور

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے 3-4  کے اکثریتی اور تاریخی فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل کیا ہے۔ اس سے قبل دیگر ریاستوں کی سپریم کورٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کے خلاف فیصلے دیے تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا۔سابق صدر کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی امریکی آئین میں موجود شق کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے فیصلے کو 'غیر جمہوری' قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

یادرہے کہ ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نااہلی کا سامنا کرنے والے امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں، تاہم وہ 4 جنوری تک فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں