نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں فیشن ایبل حجاب میں دیکھا گیا۔
اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون دوست کو شادی کی مبارک باد پیش کی، مگر ان کے حجاب پر انہیں مداحوں نے کھری کھری سنادی اور ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔
لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کردیا اور تنقید کرنے والے افراد کو انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام دیا کہ اگر انہیں ان کا حجاب اچھا نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا چھوڑ دیں۔
اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی، اس لیے اگر ان کا حجاب کسی کو حجاب نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا بند کردیں۔
نور بخاری نے مزید لکھا کہ وہ جس کے لیے حجاب کرتی ہیں، وہ ان کی نیت کو جانتا ہے اور انہیں ہی حق ہے کہ وہ ان کے کردار کو دیکھے۔