صدارتی ریفرنس بد نیتی پر مبنی، اپنی جماعت میں بغاوت روکنے کے لیئے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے: رضا ربانی

12:18 PM, 20 Feb, 2021

نیا دور
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جماعت میں بغاوت کوکنٹرول کرنے کیلئےآپ آئینی اداروں کوداؤ پرلگارہے ہیں۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، پارلیمان کا حصہ ہوتے ہوئے انہوں نے اجازت دی کہ سینیٹ کھلواڑبنے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔

کا کہنا تھاکہ اکتوبر 2020 میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا، آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کےپورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا،اکتوبرسےجنوری تک آئینی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کےسامنے پڑارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بل پر اپوزیشن کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا،حکومت آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لے آئی اور اس پر بحث جاری تھی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سینیٹ انتخابات کیلیےآرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے،صدر نے آئینی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا۔

  • سینیٹر رضا ربانی آرڈیننس عارضی قانون سازی ہے ، اس کی مدت 120 دن ہے، آپ نے سینیٹ انتخابات کا مذاق بنا دیا ہے، آرڈیننس خوف سےپیش نہیں کیاگیاکہیں مستردکرنےکی قراردادنہ پیش کر دی جائے۔

مزیدخبریں