تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق ان سے وزارت لینے کا فیصلہ آئینی و قانونی استحقاق کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان سے وزارت واپس لی ہے۔
یاد رہے کہ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مارا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے، نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں گیارہ جماعتوں سے تھا، گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کوکامیابی سے نہیں روک سکیں