شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

11:38 AM, 20 Jan, 2021

نیا دور
پاکستان میں رویونج پورن کے ایک ملزم کی ضمانت کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے ملزم انیس سے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ انتقام پر اتر آیا اور اسی انتقامی جذبے کے تحت ملزم نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتےہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزیدخبریں