بھارت انٹرنیٹ کے ذریعئے وزیر ستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے پھر بھی عسکری حکام سے بات کی: وزیرستان میں 3G،4G فراہمی کا اعلان

01:04 PM, 20 Jan, 2021

نیا دور

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت انٹرنیٹ کے ذریعے وزیرستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کرسکتا ہے لیکن عسکری حکام سے بات چیت کے بعد نوجوانوں کے لیے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے یہاں 3 جی اور 4 جی کھل جائے گا، جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کی یہ بہت ڈیمانڈ تھی، یہ فیصلہ آپ کے مستقبل کے  لیے بہترین فیصلہ تھا۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع کا انضمام روکنے اور انتشار پھیلانے کی بڑی کوشش کی گئی لیکن تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا۔


اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہم یہاں پر ڈیم بنا کر پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے جب کہ یہاں پر نوجوانوں کو اسکالرشپ دیں گے اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں نوجوانوں کے لیے زیادہ اسکالر شپس رکھیں گے۔


وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اس علاقے کو ترقی دینی ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کریں گے، تعلیم اور روزگار پر بھرپور توجہ دیں گے۔

مزیدخبریں