عمران خان کو نکال کر حسین ہارون کو وزیراعظم بنانے کی تیاریاں : سینئر صحافی کا دعویٰ

03:20 PM, 20 Jan, 2021

نیا دور
سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار ہارون رشید نے 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جو منصوبہ کیا جارہا ہے اس کے تحت حسین ہارون کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ خبر انتہائی معتبر ذرائع نے دی ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین ہارون کو وزیراعظم بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اینکر نے حیران ہوتے پوچھا کہ آپ اتنی تسلی سے یہ دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے ذرائع مستند اور معتبر ہیں۔ ماضی میں بھی عارف نظامی صاحب نے ایک دن قبل انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی حکومت کل بر طرف ہو جائے گی جس پر سب نے حیرانی کا اظہار کیا تھا تاہم اگلے ہی دن حکومت گرا دی گئی۔

انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش میں ایک عرب ملک شامل ہے۔ پچھلے دنوں اس کے سفیر عمران خان سے ملے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ہم بھائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ایسے ہی بیان نہیں دیا تھا بلکہ ان سے بیان دلوایا گیا تھا کیونکہ حکومت کے پاس اطلاعات تھیں،
مزیدخبریں