سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتیں جاری کردیں، کتنا اضافہ ہوا؟

11:41 AM, 20 Jan, 2022

نیا دور
پاک سوزوکی نے منی بجٹ کے بعد اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ڈیٹھ لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسز بڑھانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ منی بجٹ منظوری سے قبل جن گاڑیوں کی بکنگ ہوئی اور ڈیلیوری ابھی نہیں ہوئی، ان پر ان نئے ٹیکسوں کا اطلاق نہ کیا جائے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے جواب نہیں ملا ہے۔

کمپنی کے مطابق بولان وی ایکس کی قیمت میں بھی 29 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے بولان وی ایکس کی قیمت 11 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 78 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت بھی ایک لاکھ 23 ہزار روپے کے اضافے سے 18 لاکھ 52 ہزار روپے سے بڑھ کر 19 لاکھ 74 ہزار روپے اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے اضافے سے 17 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 18 لاکھ 76 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ویگن آر۔اے جی ایس کی قیمت پہلے 20لاکھ 24ہزار روپے تھی جس میں ایک لاکھ34ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ماڈل گاڑی کی قیمت 21لاکھ58ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 72 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 22 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کلٹس وی ایکس ایل 1 لاکھ 39 ہزار روپے کے اضافے سے 21لاکھ 5ہزار روپے جبکہ کلٹس وی ایکس آر 1لاکھ 26ہزار روپے کے اضافے سے19لاکھ 4ہزار روپے سے بڑھ کر20لاکھ 30ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32ہزار روپے اضافہ ہوگیا الٹو وی ایکس کی قیمت پہلے 12لاکھ 74ہزار روپے تھی جو بڑھ کر13لاکھ 6ہزار روپے ہوگئی ہے۔

آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت بھی 43 ہزار روپے کے اضافے سے 17 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 47 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس آر 38 ہزار روپے کے اضافے سے 15 لاکھ 8 ہزار روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 
مزیدخبریں