برطانوی وزیراعظم پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

12:07 PM, 20 Jan, 2023

نیا دور
برطانیہ  کے وزیراعظم رشی سونک پر دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے چلتی گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا اور عوام اور سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی اس  غلطی کے لئےمعذرت بھی کرلی۔ برطانوی وزیراعظم نے نارتھ آف انگلینڈ میں مختصر وقت کےلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔ انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں۔ وزیراعظم رشی سونک کا ماننا ہے کہ چلتی گاڑی میں بیٹھے تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے۔

وزیراعظم رشی سونک کی یہ ویڈیو گزشتہ روز شمالی انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکسشائر میں ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بنائی گئی تھی جس میں وہ چلتی گاڑی کی پچھلی نشست پر سیٹ بیلٹ لگائے بغیراپنی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

دوسری جانب لنکا شائر پولیس کے مطابق وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گاڑی کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں اٹھائیس ہزار روپے بنتی ہے جبکہ معاملہ عدالت میں جانے سے جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/Sandford_Police/status/1616107322786418695?s=20&t=PRPWtecbeNJu1bPvShghdw
مزیدخبریں