سابق کپتان شعیب ملک نےاداکارہ  ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔ ثانیہ مرزا نے 2 روز قبل سٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ

12:10 PM, 20 Jan, 2024

نیا دور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔

شعیب ملک نے جو قرآنی آیت  شیئر کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے‘۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ سال 2022 کے اختتام سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ سے بھی یہ ظاہر ہوتا رہا کہ کوئی بڑی بات ضرور ہے لیکن دونوں کی جانب سے علیحدگی یا طلاق کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا لیکن اچانک شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصویر جاری کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کی افواہوں کے بعد 17 جنوری کو انسٹاگرام سٹوری میں لکھا تھا کہ طلاق اور شادی دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں لیکن ہر کسی کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سے مشکل فیصلے کا انتخاب کرتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا تھا کہ اسی طرح فٹ رہنا اور موٹا رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں جب کہ مقروض رہنا اور معاشی طور پر مستحکم رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کا فیصلہ کرتا ہے۔

ٹینس اسٹار نے لکھا تھا کہ زندگی آسان نہیں ہوتی، یہ بہت مشکل ہوتی ہے لیکن ہر کوئی سمجھداری سے اپنے فیصلے اور انتخاب کر سکتا ہے۔

  اداکارہ ثناء جاوید نے معروف گلوکار عمیر جیسوال سے 2020 میں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی تھی لیکن کچھ عرصہ کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دونوں ہی اپنے سابق پارٹنرز سے باقاعدہ طلاق لے چکے تھے لیکن یہ خبر میڈیا سے چھپائی رکھی۔

شعیب ملک نے 2010 میں ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک تقریب میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کی ولیمہ کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ہوئی جہاں پاکستان کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی جس کا نام ' اذہان' رکھا۔جوڑے نے شادی کے بعد دبئی میں رہائش اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں