'نیب کی کارروائی محض دھوکہ، ملک ریاض سرمایہ باہر شفٹ کر چکے'

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو موصول ہونے والی 100 سے زائد شکایات جائزہ لینے کے لیے مختلف جج صاحبان کو بھجوا دی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید ججز کے خلاف ریفرنس آئیں گے اور ہو سکتا ہے سپریم کورٹ کے مزید ججز مستعفی ہو جائیں۔

09:46 PM, 20 Jan, 2024

نیا دور
Read more!

نیب کی جانب سے ملک ریاض کی ضبط کی گئی زمینوں سے متعلق کارروائی محض فائلوں کا پیٹ بھرنے کے لیے ہے۔ ملک ریاض کی جو زمینیں ضبط کی گئی ہیں وہ خسرہ نمبر حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں رکھتے۔ اسی طرح جو اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ان میں بھی کوئی پیسے نہیں ہیں۔ نیب کی کارروائی محض آنکھ کا دھوکہ ہے۔ ملک ریاض اپنا سارا سرمایہ بیرون ملک شفٹ کر چکے ہیں۔ یہ کہنا ہے صحافی آصف بشیر چوہدری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں عمران وسیم نے کہا 2013 میں جب چوہدری نثار وزیر داخلہ تھے تب ملک ریاض نے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف کارروائی اینٹی کرپشن پنجاب کے بجائے نیب میں کی جائے۔ حالات کا پلٹا دیکھیں کہ آج اسی نیب نے ان کی زمینیں، اکاؤنٹس، دفاتر، گاڑیاں سیل کر دی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو موصول ہونے والی 100 سے زائد شکایات جائزہ لینے کے لیے مختلف جج صاحبان کو بھجوا دی ہیں۔ ہو سکتا ہے سپریم کورٹ کے مزید ججز مستعفی ہو جائیں۔

 آصف بشیر کے مطابق عمران خان نعرے لگاتے رہے کہ لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک سے واپس لائیں گے مگر جب کچھ پیسے قومی خزانے میں آ رہے تھے تو عمران خان نے انہیں ملک ریاض کے جرمانے کی مد میں ایڈجسٹ کر دیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے، جائزہ لیا جانا چاہیے کہ کہیں جسٹس ثاقب نثار بھی اس میں کمپرومائزڈ تو نہیں تھے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں