پہاڑوں کی شہزادی کا 7 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا عالمی ریکارڈ

03:26 PM, 20 Jul, 2019

نیا دور
پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10  سالہ بچی نے قراقرم پہاڑی سلسلے کی 7 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق 10 سالہ سیلینہ خواجہ نے 7000 میٹر بلند ' اسپانٹک کی چوٹی' عبور کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، اسپانٹک کی چوٹی گلگت بلتستان کی نگار وادی میں واقع ہے، سیلینہ سلسلہ کوہ قراقرم کی اسی چوٹی کو سر کرنے والی سب سے کم عمر ترین کوہ پیماہ ہیں۔

سیلینہ نے ریکارڈ بنانے کے بعد ہم وطنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سخت محنت کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا جاسکتا ہے۔



اس سے قبل سیلینہ نے 6000 میٹر بلند 'منگلی سر' کی پہاڑی کو عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کسی بچی نے بلند پہاڑی کو عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ نہیں بنایا، اسی وجہ سے سیلینہ کو پہاڑوں کی شہزادی بھی کہا جاتا ہے۔

سیلینہ مستقبل میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
مزیدخبریں