'سنتھیا رچی رحمان ملک کے خلاف ریپ الزامات کے کوئی واقعاتی شواہد بھی نہیں دے سکیں': اسلام آباد پولیس

09:51 AM, 20 Jun, 2020

نیا دور

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی  پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف ریپ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست رد کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد انھوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


متعلقہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ انکار شواہد نہ ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانون کے تحت ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کی سیکریٹریٹ پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی بلاگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ان میں ایسا کوئی مصدقہ مواد نہیں تھا کہ اس پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
مزیدخبریں