کرونا وائرس کے مریض کا وینٹی لیٹر بند کر کے اہلخانہ نے ائیر کولر چلا لیا، مریض جان کی بازی ہار گیا

10:37 AM, 20 Jun, 2020

نیا دور
بھارت میں اہلخانہ نے گرمی سے گھبرا کر کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا وینٹی لیٹر بند کر کے ائیر کولر لگا لیا جس سے مریض جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے مہاراﺅ بھیم سنگھ ہسپتال میں زیر علاج کرونا مریض کے رشتہ داروں نے گرمی سے تنگ آ کر مریض کا وینٹی لیٹر ہٹا کر اس کی جگہ ایئر کولر چلا دیا۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چالیس سالہ مریض کو سانس میں دشواری پیش آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر لگایا گیا تھا تاہم اس کے رشتہ داروں نے ایئرکولر لگا کر وینٹی لیٹر کا سوئچ ہٹا دیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کے اہلخانہ اسے دیکھنے کولر ساتھ لائے اور بغیر بتائے وینٹی لیٹر ہٹا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

مریض کے مرنے کے بعد اہلخانہ ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ پر چڑھ دوڑے جس کے بعد واقع کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
مزیدخبریں