سٹینلی وولپرٹ کون تھے؟

01:08 PM, 20 Mar, 2019

نیا دور
سٹینلی وولپرٹ ایک امریکی تاریخ دان تھے، جو 19 فروری کو انتقال کر گئے- وولپرٹ کو ان کے برصغیر پاک و ہند اور اس کے رہنماؤں کی تاریخ لکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے -

ان کا ذکرِ رحلت نیو یارک ٹائمز میں 22 فرری کو چھپا لیکن قریب دو ہفتے تک بھارت اور پاکستان میں اس کا کسی نے نوٹس ہی نہیں لیا - اور نہ ہی دونوں ممالک کے میڈیا کو اس حوالے سے خیال آیا کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کا محاذ تیار کرنے میں مصروف تھے سٹینلی وولپرٹ برصغیر پہلی دفعہ گاندھی کی وفات سے اگلے روز پہنچے تھے-

بعد میں انہوں نے گاندھی کی وفات تک ہونے والے واقعات پر ایک افسانوی تحریر لکھی - وولپرٹ نے 15 کتابیں لکھیں اور وہ انسائیکلوپیڈیا آن انڈیا کے مدیر اعلیٰ تھے- وہ 59 سال تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے لیکن پاکستانی ان کو ان کی کتابوں ’جناح آف پاکستان‘ اور ’زلفی بھٹو آف پاکستان‘ سے جانتے ہیں- قائد اعظم محمد علی جناح کے لئے انہوں نے لکھا ہے: ’بہت کم لوگ تاریخ کا دھارا موڑ پاتے ہیں-

ان سے بھی کم لوگ دنیا کے نقشے کو تبدیل کرتے ہیں اور شاذ ہی کوئی ہوتا ہے جو ایک قومی ریاست بنانے کا مؤجب بنے۔ وولپرٹ کی وفات 91 برس کی عمر میں ہوئی، اور ان کی موت کی خبر تک کئی ہفتوں تک نہ رکھنے کے باوجود پاکستانی اپنی تاریخ
مزیدخبریں