ائیرپورٹ حکام نے 6 ہزار روپے رشوت کے عوض کرونا کا مریض جانے دیا

08:14 AM, 20 Mar, 2020

نیا دور
ایک جانب کرونا وائرس سے پوری قوم تکلیف کا شکار ہے تو دوسری جانب آئے روز انتظامی عہدوں پر تعینات افراد کی مجرمانہ غفلت کی کہانیاں سامنے آتی ہیں جو کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

اب ایسا ہی ایک معاملہ سپین سے آئے ہوئے گجرات کے کے رہائشی کورونا وائرس کے مریض کا ہے جو ائیرپورٹ پر اہلکاروں کو رشوت دے کر نکلا۔

گجرات کے علاقہ علاقہ شادیوال  کے بشارت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرا ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کرونا وائرس مثبت آیا تھا لیکن میں ایئر پورٹ حکام کو 6 ہزار روپے رشوت دیکر باہر نکل آیا، میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ بشارت کے بیٹے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزیدخبریں