مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

07:47 AM, 20 Mar, 2021

نیا دور



مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیا، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 120،120 بی،153،153 اے،500 اور505 ون بی دفعات شامل ہیں۔


ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے حکومت اور  ملک کی سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایم این اے نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہےمیاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، ان کے خلاف خود مقدمہ درج کرواؤں گا۔


مزیدخبریں