ابصار عالم نے ایف آئی اے کے بغیر تاریخ جاری نوٹسز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی سائبر کرائم اور انسپکٹر مظہر شاہ کو فریق بنایا گیا۔
ایف آئی اے نے شکایت کی کاپی فراہم کیے بغیر پیش ہونے کا نوٹس دیا جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد موصول ہوا، ابصار عالم نوٹس چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن ڈرافٹ کرنے کے مرحلے میں تھی کہ طلبی کا دوسرا بغیر تاریخ کے نوٹس ملا ، ابصار عالم
سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو شکائت کی کاپی اور اس کے ساتھ جمع کرایا گیا مٹیریل فراہم کرنے کا کہا مگر جواب نہیں دیا گیا، اگر شکائت کی کاپی اور متعلقہ مواد شیئر کیا جائے تو انکوائری میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔
https://twitter.com/GulBukhari/status/1373255666601709570
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف اور تنقید کے باعث آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سابق چئیرمین پیمرا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبر پی ایف یو جے اور سابق چیئرمین پیمرا ہوں، انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، ایک سازش کے تحت میرے خلاف سائبر کرائم قوانین کے غلط استعمال کی کوشش کی جا رہی ہے۔