پاکستانی لوگ سیکس کو غلط کہتے ہیں اور کرتے بھی بہت ہیں: متھیرا

03:53 PM, 20 Mar, 2021

نیا دور
متھیرا نے ٹو بی آنسٹ نامی آن لائن پورٹل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ متھیرا کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کے ملنے سے ہی ایک مکمل انسان بنتا ہے اور دونوں میں برابری کی باتیں کرنا یا پھر کسی ایک صنف کو زیادہ اہمیت دینا غلط ہے۔

طویل دورانیے کے شو میں متھیرا نے بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی بدنامی سے شہرت ملی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کا کوئی بھی جاننے والا نہیں تھا اور انہوں نے ایک چھوٹے ٹی وی چینل سے پروگرام کا آغاز کیا مگر ٹی وی پر فون کرنے والے شخص نے ان کی ’بے عزتی‘ کی اور وہ اس سے مشہور ہوگئیں۔

متھیرا کے مطابق وہ زمبابوے میں مختصر لباس پہنا کرتی تھیں، اس لیے وہ شروعاتی دور میں پاکستان میں بھی مختصر لباس پہنتی تھیں مگر پھر بعد میں انہیں احساس ہوا کہ پاکستانی معاشرے کی الگ ضروریات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی بار 16 برس کی عمر میں پیار ہوا تھا مگر وہ اس کو پیار نہیں بلکہ غلطی کہیں گی، کیوں کہ وہ ایسی عمر ہوتی ہے، جس میں انسان چیزوں کے سیکھنے کے لیے غلطیاں بھی کر بیٹھتا ہے۔

انہوں نے اپنی 5 سالہ شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ اب وہ طلاق کے بعد بیٹے کی پرورش کر رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر اچھی جگہ پہنچے۔

پاکستانی معاشرے پر بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ ’سیکس‘ کو غلط کہتے ہیں مگر اسے کرتے بھی ہیں۔
مزیدخبریں