تفصیلات کے مطابق میجر جنرل سید عامر رضا کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے، بطور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ان کی تعیناتی چار سال کے لیے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا سنگ بنیاد 1970 کی دہائی میں رکھا گیا تھا۔ یہ ایک سے زیادہ صنعتوں کا مجموعہ ہے، جو 1980 کے بعد سے ایک بڑا فوجی کمپلیکس بن گیا ہے۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ( ایچ آئی ٹی) پاکستانی مسلح افواج کے لیے پاکستانی ہندسیات (انجینئری) کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری، بندوق فیکٹری، ٹینک فیکٹری، میکانکی کمپلیکس، تحقیق اور ترقی سمیت مختلف صنعتیں موجود ہیں۔