’فیصل واڈا کو ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے؟‘ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کا شکوہ

03:12 PM, 20 May, 2021

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ ان کی ہی پارٹی کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کو ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے۔

لاہور میں دیگر صوبائی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسنین دریشک نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کے گروپ سے پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عثمان بزدار صاحب وزیر اعلیٰ ہیں ، اللہ نے انہیں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عزت دی ہے اور جب تک اس نے چاہا وہ اس عہدے پر رہیں گے ۔ یہ چیزیں بہت عارضی ہوتی ہیں اور اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا بلکہ عارضی ہے۔

تاہم ایک بات وہ ضرور کرنا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ فیصل واوڈا جیسے فضول اور گھٹیا انسانوں سے ہے جسے جوتے پڑنے چاہیئں اور میں حیران ہوں کہ اسے ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ایک ایسا بندہ ہے جو عمران خان کی کشتی ڈبونے پر تلا ہوا ہے۔

حسنین دریشک کے جذباتی الفاظ کی پریس کانفرنس میں بیٹھے چند ارکان نے تائید بھی کی تاہم دیگر صوبائی وزراء نے انہیں اس پر مزید بات کرنے سے روک دیا۔

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1395372400552910852
مزیدخبریں