عمران خان اپنی پلید زبان کو لگام دو، ورنہ ہم اسے کھینچ لیں گے: رانا ثناء اللہ

04:07 PM, 20 May, 2022

نیا دور
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو۔ یہ گفتگو عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ لوفر، لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے۔ ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اتنے جذبے سے میرا نام نہ لو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہو جائے: عمران خان دوران تقریر الفاظ کا چنائو ہی بھول گئے

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملتان جلسے میں دوران تقریر اپنے الفاظ کا چنائو ہی بھول گئے۔ انہوں اپنی تقریر میں عجیب انداز میں ن لیگ کی نائب صدر پر تنقید کی اور کہا کہ مریم جلسوں میں اتنے تواتر سے میرا نام لیتی ہیں، میں ان کو کہتا ہوں کہ ایسا نہ کریں کہیں ان کا شوہر صفدر ناراض نہ ہو جائے۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اپنے طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب آپ کو حکومت ملی ہے تو بتائیں ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی لندن میں بیٹھا سزا یافتہ شخص فیصلہ کرتا ہے، کبھی یہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔ ملک کو مقروض کرنے والے مسائل حل نہیں کر سکتے۔

https://twitter.com/DialoguePak/status/1527676289389416451?s=20&t=D4NrgZUGucyHNVCBOCDFLQ

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو ترقی تین سال میں ہوئی، ان کے پورے 30 سال میں نہیں ہوئی۔ کسانوں کو ان کی پیدوار کی جو قیمت ملی، وہ کبھی نہیں ملی تھی۔ ملک تب آگے بڑھتا ہے، جب اس کی انڈسٹری ترقی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے، یہ ذلیل ہوں گے۔ جنہوں نے سازش کرکے ان کو دیا، وہ لوگ بھی ذلیل ہوں گے۔ جتنی دیر یہ چلیں گے ملک کو سری لنکا بنا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پورے جذبے اور جنون سے متعدد مرتبہ میرا نام لیا۔ اتنا زیادہ مریم اور ان کے خاندان کو مجھ سے غصہ کیوں ہے؟۔ شریف فیملی کے خلاف مقدمات میرے دور میں نہیں بنے تھے۔
مزیدخبریں