ہیٹ ویو الرٹ، پنجاب بھر کے تمام سکول 7 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ہیٹ سٹروک کے پیش نظر کیا ہے جس پر انہوں نے عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ مراسلے کی روشنی میں اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

02:24 PM, 20 May, 2024

نیا دور

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو  کا الرٹ جاری کر دیا، پنجاب کے بیشتر شہروں میں 21مئی سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام سکول 7 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ہیٹ ویو کے باعث صوبے بھر کے سکولوں کو فوری طور پر 25 مئی سے 31 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔جب کہ موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث سکولوں میں 7 یوم کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول 25 سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ہیٹ سٹروک کے پیش نظر کیا ہے جس پر انہوں نے عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ مراسلے کی روشنی میں اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گرمی اور لو سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں