اب مولانا خادم رضوی کی وفات پر انہوں نے بھی اظہار رائے کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے پیروکاروں نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔
رابی پیرزادہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے پیروکاروں نے ہمشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔