وزیر اعظم عمران خان کی خواہش: ارطغرل کے بعد نیا ترک ڈرامہ 'یونس امرے' پی ٹی وی پر نشر ہونے کو تیار

02:19 PM, 20 Nov, 2020

نیا دور
ترکی کے ڈرامے'دیریلیش ارطغرل' کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کرکے ’ ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے جس نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

ترک سرزمین کے ایک دیومالائی کردار   ' ارطغرل' پر مبنی افسانوی ڈرامے  کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ان دنوں اس ڈرامے کا دوسرا سیزن نشر کیا جارہا ہے۔

اب وزیراعظم عمران خان ہی کی خواہش پر پی ٹی وی پر ایک اور ترک ڈرامے ' یونس امرے' کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ' یونس امرے' کو 'راہِ عشق' کے نام سے پی ٹی وی ہوم پر جلد نشر کیا جائے گا۔ اسکا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ڈرامہ کب سے آن ائیر جائے گا۔

https://twitter.com/PTVHomeOfficial/status/1329156469267238914
مزیدخبریں