اگر عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟حریم شاہ

03:45 PM, 20 Nov, 2021

نیا دور
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کیا ہے کہ میں زندگی میں بہت کچھ کر چکی ہوں اور بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ میرے بہت سارے مشن مکمل ہو چکے ہیں۔ ناممکن کچھ بھی نہیں، اگر عمران خان پرائم منسٹر بن سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟

حریم شاہ نے یہ بات یوٹیوب چینل ''ناشپاتی پرائم'' کے پروگرام میں شو سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کچھ کرنا چاہ رہی ہوں جو سب کے ہوش اڑا دے۔ میں نے ابھی تک وہ کیا ہی نہیں جو میں کرنا چاہ رہی ہوں۔



خیال رہے کہ اس سے قبل اسی پروگرام کا ٹریزر خوب وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کال کر دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے موبائل میں ان کا نمبر ”شیخو” کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

پروگرام کے اینکر نے حریم شاہ سے پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر ابھی شیخ رشید کال کریں تو وہ فون پر بات کر لیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر نے کہا کہ ابھی کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید کا نمبر ”شیخو” کے نام سے محفوظ، لائیو پروگرام کے دوران ہی کال کردی

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حریم شاہ نے شیخ رشید کو فون ملایا تو انہوں نے فوری طور پر کال اٹھا لی اور کہا کہ تھوڑی دیر بعد بات کریں، میں اس وقت مصروف ہوں لیکن حریم شاہ نے انھیں پیار سے کہا کہ نہیں مجھے ابھی بات کرنی ہے۔



اس پر شیخ رشید تھوڑا غصے میں آئے اور کہا کہ میں ابھی آپ سے بات نہیں کر سکتا، لیکن حریم شاہ بضد رہیں اور کہا کہ نہیں ابھی بات کریں، یہ سنتے ہی وزیر داخلہ غصے میں آگئے اور کہا کہ بکواس نہ کریں اور فون بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ان ایکشن، لائیو پروگرام میں شیخ رشید کے بعد مفتی عبدالقوی کو بھی کال

واضح رہے کہ ناشپاتی پرائم ایک یوٹیوب چینل میں جس میں مختلف شخصیات کو مدعو کرکے ان کے انٹرویوز کئے جاتے ہیں۔ یہ مزاحیہ پروگرام ہے۔ اس میں ہلکے پھلکے انداز میں دوسروں کا مذاق بنایا جاتا ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ حریم شاہ نے واقعی وزیر داخلہ کو ہی پروگرام کے دوران فون کیا تھا یا ان کے موبائل میں وائس چینجر لگا ہوا ہے۔



سوشل میڈیا پر ان کی شیخ رشید کو کی گئی لائیو کال کی بازگشت ابھی جاری تھی کہ انہوں نے اسی پروگرام کے دوران مفتی قوی کو بھی فون کردیا۔ پروگرام کے دوران ہنستے ہوئے انہوں نے کہا اب میں ”مفتی” کو کال کرتی ہوں۔ اس پر میزبان نے حیرانگی سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی آپ کی کال اٹھا لیں گے؟ جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ہاں اٹھا لیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے فوری مفتی قوی کا نمبر ملایا اور انھیں کال کردی۔

 
مزیدخبریں