روحیل حیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ٹوئٹر تھریڈ لکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں امیر ہونا غریب ہونے سے زیادہ مشکل ہوسکتا ہے۔ اپنے تبصرے میں روحیل حیات نے تقسیم کی بجائے اتحاد پر زور دیا۔
روحیل حیات نے پاکستانی عوام کو جاہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کو جاہل عوام سے نمٹنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہم اس سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ باقیوں سے مختلف رویہ اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارا وزیر اعظم اس ملک کے سیاسی منظر نامے کا حصہ ہے۔ ہم اس سے یہ توقع کیوں کریں گے کہ وہ باقیوں سے مختلف رویہ اختیار کرے کیونکہ اسے اس جاہل عوام سے نمٹنا پڑتا جو بالکل وہی شو چاہتے ہیں جو پیش کیا جاتا ہے۔ لوگوں کو سب سے پہلے وہ تبدیلی بننا چاہیے جس کا وہ اپنے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں"۔
اس تھریڈ کے بعد انہوں نے مختلف کمنٹس کو بھی جواب دیا، اس طرح ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ
روحیل حیات نے تھریڈ میں ٹویٹ کیا کہ، "میں لوگوں کی سوچ سے زیادہ غریب لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتا ہوں۔ میں دنیا بھر میں غربت کو بھی جانتا ہوں۔ شکر گزار رہنے کے لیے ہمارے پاس بہت کچھ ہے۔ وہ تمام لوگ جو خدا کے شکر گزار ہیں ، خوش رہیں اور مطمئن رہیں۔ آپ میرے بارے میں کچھ بھی کیسے جانتے ہیں؟
اس بارے میں جب ان سے مزید تفصیل پوچھی گئی تو میوزک پروڈیوسر نے لکھا کہ "میں آگے بڑھ سکتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ آپ آگے بڑھیں گے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ غریب ہونا مشکل نہیں ہے ، لیکن امیر ہونا بعض اوقات مشکل ہوسکتا ہے۔ مکمل طور پر اس حالت کا سامنا کرنے والے شخص کی ذہنیت پر منحصر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے سوشل میڈیا پر ایسے سیاسی و سماجی تجزئیے دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر ان کی ہر رائے کو حرف تنقید بنایا جارہا ہے۔
ان کی اس ٹویٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئے اور ان کے بہت سے مداحوں نے ان کی طرف سے کی گئی اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔