انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 173 روپے 40 پیسے جبکہ فروخت 173 روپے 50 پیسے میں ہوتی رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 173 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 173 روپے 40 پیسے پر ریکارڈ کی گئی
معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امپورٹس مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان میں درآمدارت 65 ارب ڈالرز جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 28 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام منظوری کے بعد پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر کی رقم مل گئی تو اس سے روپیہ مضبوط ہو سکتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے عرصے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اس کے مقابلے میں انڈیا، بنگلا دیش اور دیگر علاقائی ملکوں کی کرنسی مشکل سے ایک یا دو فیصد کم ہوئی ہے، اس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی روپے پر دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے۔