آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، فواد چودھری کا دعویٰ

06:43 PM, 20 Oct, 2021

نیا دور
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اس بات کا دعویٰ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چودھری نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ وزیراعظم نے متوسط طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات جبکہ احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی سکیم میں حصہ دار بننے کو تیار ہیں۔

https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1450829489198583808?s=20

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہوگا تو چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔ اس کے علاوہ دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ جہت ہے۔ وزیراعظم عمران خان آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے۔
مزیدخبریں