ختم نبوت پر ایمان کی شق نکاح نامے میں شامل کی جائے: کامران ٹیسوری

03:47 PM, 20 Oct, 2022

نیا دور
صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کی شق شامل کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں بھی نکاح نامے میں ختم نبوت کے اقرار نامے کی شق کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پر زور دیا کہ وہ تمام متعلقہ محکموں کو اس قانون کا پابند بنانے کے احکامات جاری کریں۔

کامران ٹیسوری نے لکھا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت پر ایمان کے اقرار سے مسلمانوں کی جانب سے حضور پاکﷺ کی ذات سے عقیدت اور محبت کا اظہار ہو گا۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں قانون سازی کے ذریعے سے نکاح نامے میں ختم نبوت کی شق شامل کی جا چکی ہے۔
مزیدخبریں